• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،اووربلنگ کیخلاف مظاہرے،شہری کی خود کو جلانے کی کوشش

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)بجلی کے بلوں میں  100سے 200یونٹس اضافی ڈالنے پر متعدد  علاقوں میں شہریوں نے  احتجاجی مظاہرے کئے اور  بلوں کوبھی آگ لگادیتفصیل کے مطابق بہاولپور  شہر کے مختلف علاقوں ماڈل ٹاؤن بی، ماڈل ٹاؤن سی، کربلا روڈ، اسلامی کالونی، قائداعظم کالونی، ٹبہ بدر شیر، شاہدرہ،اللہ آباد کالونی وغیرہ میں شہریوں نے میپکو کیخلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔ٹائروں کوآگ لگاکر سڑک بلاک کی۔ بلوں کوجلا دیائے۔ شاہدرہ سب ڈویژن کے صارفین  کے  احتجاج کے دوران ایک بزرگ شہری نڈھال ہوکر بے ہوش ہوگیا جبکہ ایک شہری نے جذبات میں آکر اپنے اوپرپٹرول چھڑک کاآگ لگانے کی کوشش کی جسے وہاں پرموجودلوگوں نے ناکام بنادیا، شہریوں نے بلوں کی درستگی سمیت متعلقہ سب ڈویژن کے میڑریڈرز‘میٹرانسپکٹر‘ایل ایس اور ایس ڈی او کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔مظاہرین نے اِس موقع پر شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف، وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دیگرارباب اختیار سے صورت حال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔    
تازہ ترین