گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 10 سال سزا کا حکم سنادیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے ٹانڈہ کے گاؤں بڑیلہ شریف کے رہائشی عابد حسین کو قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ اقدام قتل میں جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا ۔