سندھ کے شہر لاڑکانہ میں گزشتہ روز بارش کے دوران ہونے والی ژالہ باری اپریل کی 34 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمۂ موسمیات کے پاس 1998ء سے لاڑکانہ کے موسمی اعداد و شمار موجود ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی کہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں 34 سالہ موسمی تاریخ میں پہلی بار ژالہ باری کا مشاہدہ کیا گیاہے۔