• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار علی گونی نے ماہ رمضان میں فٹ رہنے کا طریقہ بتادیا

بھارتی ٹیلویژن اسٹار علی گونی نے مداحوں کو ماہ رمضان میں فٹ رہنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

ماہ رمضان تقریباََ اپنے اختتام کو ہے اور لوگ سحری اور افطاری کی روٹین کے کافی حد تک عادی بھی ہوچکے ہیں لیکن ایک سوال اب بھی باقی ہے اور وہ سوال یہ ہےکہ اس مقدس مہینے میں اپنے وزن کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اسی دوران بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ علی گونی نے بتایا ہے کہ رمضان میں صحت کےحوالے سے کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لیے اس ایک روٹین پر عمل کرلیں تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

علی گونی کے لیے، یہ مقدس مہینہ خود نظم و ضبط کے دائرے میں رکھنے کے بارے میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’آپ آس پاس کے مثبت ماحول محسوس کرتے ہیں، یہاں تک کہ جب آپ پورے دن کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور آپ ہار نہیں ماننا چاہتے، کوئی چیز ہے جو آپ کو متحرک رکھتی ہے اور آگے بڑھاتی ہے‘۔

اُنہوں نے روزے میں بھی اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ’میں افظار اور سحر  کے درمیان میں کم از کم 2 سے 3 لیٹر پانی پینے کی کوشش کرتا ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لیکن اتنا پانی ایک ساتھ نہیں پینا چاہیےبلکہ آہستہ آہستہ پانی پینا چاہیے‘۔

اُنہوں نے کہا مزید  کہ’رمضان میں کھجوریں کھانا نہ بھولیں کیونکہ یہ نا صرف خون میں گلوکوز کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ہمیں زیادہ کھانے سے بھی روکتی ہیں‘۔

علی گونی نے کہا کہ’ خاص طور پر سحری کے دوران ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، سحری میں ہلکی لیکن زیادہ فائبر والی غذا کھائیں اس سے آپ خود کو پورا دن توانا محسوس کریں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اپنے معدے کو پرسکون رکھنے اور دن میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے دو چمچ دہی بھی سحری میں لیتا ہوں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’میں جانتا ہوں کہ میں دن میں ورزش نہیں کر سکتا، اس لیے جب سے رمضان شروع ہوا میں شام کو ورزش کر رہا ہوں، کبھی جم جاتا ہوں یا پھر ویسے ہی تھوڑی چہل قدمی کرلیتا ہوں نہیں تو آدھی رات کو سائیکل چلا لیتا ہوں ‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید