• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی وزیر خارجہ کا حنا ربانی کھر کو فون، خارجہ امور کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھرسے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں وزیر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادی۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حناربانی کھر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی و برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انھوں نے ٹیلیفونک رابطے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے اور دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کیلیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید