اسلام آباد(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گائوں میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کیلئے وفاقی حکومت نے 1کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ سانحہ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔