• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کبیر سنگھ نے سگریٹ نوشی کی عادت چھڑوانے میں مدد کی، شاہد کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وُڈ کے سپر اسٹار شاہد کپور نے بتایا کہ ان کی فلم کبیر سنگھ کی وجہ سے انہیں اپنی ایک بُری عادت کو چھوڑنے میں مدد ملی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہٹ فلم کبیر سنگھ نے ان کی سگریٹ نوشی کی بری عادت چھڑوانے میں مدد کی۔شاہد کپور نے حال ہی میں فلم سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کبیر سنگھ کی عکس بندی کے دوران انہوں نے بہت زیادہ سگریٹ نوشی کی جبکہ فلم میں نبھائے گئے اس کردار کی وجہ سے حقیقی زندگی میں ان کی یہ عادت چھوٹی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی وجہ سے ان میں تبدیلی آئی، لیکن بلآخر یہ تبدیلی آپ کی اپنی روح میں، آپ کے دل میں ہوتی ہے۔یاد رہے کہ فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور نے ایک سرجن کبیر راجدھیر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2017 کی تیلگو فلم ارجن ریڈی کا ری میک تھی۔خیال رہے کہ شاہد کپور اس وقت اپنی فلم جرسی کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس کی ریلیز دو دن بعد 22 اپریل کو شیڈول ہے۔

دل لگی سے مزید