• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس ترقی یافتہ دور میں اسمارٹ فون،ٹیبلٹ اور اسکرین خاص اہمیت کے حامل ہیں، اس لیے اسکرین کو واٹر پروف اور اسکریچ پروف بنانے کی کوشش کئ سالوں سے کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ’’پیورا کوٹ ‘‘نامی مائع تیار کیا گیا ہے، یہ فوری طور پر اسکرین کو محفوظ کرکے واٹر پروف اور اسکیچ پروف بنا سکتا ہے۔ یہ نینو ذرّات سے بنایا گیا ہے جسے پورے موبائل پر لگایا جاسکتا ہے۔ بالخصوص یہ ٹچ پینل کے لیے بنایا گیا ہے۔

ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد سیکنڈوں میں یہ پرت فون کو واٹر پروف اور اسکریچ پروف بنادیتی ہے۔ اس کی باریک پرت عام آنکھ سے نظر نہیں آتی اور یوں شناخت کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ اسپرے کے بعد یہ فون اور ٹیبلٹ اسکرین کو غیرمعمولی مضبوطی عطا کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیوراکوٹ اسپرے کے بعد چھری اور اسٹیل وول (آہنی تاروں کا لچھا) رگڑنے سے بھی اسکرین پر کوئی خراش نہیں بنتی۔ پیورا کوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ فون پر نشاناتِ انگشت نہیں بنتے، گرد اور چکنائی جمع نہیں ہوتی، بیکٹیریا اس کے پاس نہیں آتے اور سب سے بڑھ کر موبائل واٹرپروف بن جاتا ہے۔ اسکرین پروٹیکٹر کی پلاسٹک پرت میں عموماً بلبلے بن جاتے ہیں اور یوں اسکرین کی حساسیت کم ہوجاتی ہےاور بار بار پروٹیکٹر بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

یہ ایک مائع ہے جسے چھوٹی سی بوتل میں بھرا گیا ہے، تاہم اپنے خواص کی بدولت یہ 18 ماہ بعد قابلِ استعمال نہیں رہتا،تاہم یہ تمام اسکرین اور آلات پر کام کرسکتا ہے۔ ایک بوتل میں پانچ ملی لیٹر نینو مائع بھرا گیا ہے جو چار اسمارٹ فون کے لیے کافی ہوتا ہے، تاہم تین سے چھ ماہ بعد دوبارہ کوٹنگ اسپرے درکار ہوتا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون کے فنگرپرنٹ اور ٹچ آئی ڈی کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور اسکرین کی حساسیت برقرار رہتی ہے۔ پیوراکوٹ کے ایک اسپرے کی قیمت 18 ڈالر رکھی گئی ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید