بھارتی دارالحکومت دہلی میں مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے کے قریب درگاہ کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں موجود نظام الدین بستی میں پتے شاہ کی درگاہ کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، یہ درگاہ 16ویں صدی میں بننے والی بستی حضرت نظام الدین اولیاء میں واقع ہے جہاں مغل بادشاہ ہمایوں کا مقبرہ بھی موجود ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درگاہ کے ایک حصے کی چھت منہدم ہوئی ہے، جس کے بعد ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حادثے کے وقت عمارت میں 15 سے 20 افراد موجود تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ درگاہ کی چھت تقریباً 25 سے 30 سال پرانی تھی۔