• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کل جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں شہید افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید