پاکستانی بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اور ڈبل سنچری بنادی، یوں مسلسل دو اننگز میں ان کی دو ڈبل سنچریاں ہوگئیں۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ڈربی شائر کے شان مسعود نے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔
پاکستانی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے اس سے قبل سسکس کے خلاف 239 رنز کی باری کھیلی تھی، وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں
شان مسعود مسلسل 2 فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل 1977-78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔