• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اے این ایف کی کارروائی، 68 کلوگرام منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران 68 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق حیات آباد جہاز چوک پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 68 کلو گرام سے زائد منشیاب برآمد کرلی۔

اس دوران اے این ایف نے 2 گاڑیاں ضبط کرکے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

 ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید