سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچ گئے۔
عثمان بزدار نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تیمار داری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا علاج لاہور کے سروسز اسپتال میں جاری ہے تاہم اب ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
سروسز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گیسڑو اور قے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر فزیشنز نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا ہے، اب ان کا بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کرایا جائے گا۔
سروسز اسپتال کے ایم ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ رپورٹ کی بنیاد پر فزیشنز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے مزید علاج کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔