لاہور(ایجنسیاں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پنجاب کے صوبائی وزیر اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ کیا مولوی سر پر بیٹھ کر دیکھے گا کہ تشدد ہلکا ہے یا نہیں،سوچیں کہ کوئی کسی کے سر پر 20جوتے مار کر کہے کہ یہ معمولی تشددہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔