• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کو امریکا برا لیکن ڈالر اچھے لگتے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے شیریں مزاری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو امریکا برا لیکن ڈالر بڑے اچھے لگتے ہیں۔

طلال چوہدری نے سابق وزیر شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ بیت المال کی گھڑی، انگوٹھیاں اور ہار بیچ کر کھانے والے کی کیا سزا ہوتی ہے؟۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ امر بالمعروف سے پہلے امریکا سے غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دیں، آئی ایم ایف کو ملک کی معیشت بیچنے والے لیکچر نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری اس ورلڈکپ کا بتائیں جو امریکا سے جیت کے لائے تھے، آپ پہلے اپنے لیڈر کے بارے میں امریکی عدالت کا فیصلہ پڑھ لیں۔

قومی خبریں سے مزید