پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم کیسے تسلیم کرلیں اسرائیل کو؟ اسرائیل انسانیت دشمن ہے۔
اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ فلسطین میں جو مظالم کیے گئے ان کو بھولا کیسے جاسکتا ہے؟
شیریں مزاری نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو قبول کر رہی ہے اور ساتھ انسانی حقوق کی بات بھی کرتی ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیل پر کوئی قدغن نہیں، کوئی پابندی نہیں جبکہ اسرائیل دہشت گردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت کمزور نہیں، ہمیں بطور مسلمان اپنی قوت پر یقین ہونا چاہیے۔