• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ پلیٹ فارم کو پہلے سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔

ایلون مسک نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ بولنا ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے، اور ٹوئٹر ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نئے فیچرز کے ساتھ پروڈکٹ کو بڑھا کر، اعتماد بڑھانے کے لیے الگورتھم کو اوپن سورس بنا کر، اسپام بوٹس کو شکست دے کر، ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر بنانا چاہتا ہوں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر میں "زبردست صلاحیت" ہے اور وہ اسے کھولنے کے لیے کمپنی اور صارفین کی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ایلون مسک کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد، ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے کہا کہ ٹوئٹر کا ایک مقصد اور مطابقت ہے جو پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، ہمیں اپنی ٹیموں پر بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید