• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین کے اسٹیٹس کے لیے پر تولنے شروع کردیئے ہیں۔

ٹوئٹر کو ایک ایسے فیچر پر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو صارفین کو اپنے پروفائلز اور ٹویٹس پر اسٹیٹس سیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ 

ایپ تجزیہ کار اور محقق جین وونگ کے مطابق، ٹوئٹر ’اسٹیٹس سیٹ‘ نامی فیچر پر کام کر رہا ہے جسے فی الحال ’وائب‘ کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ 

ایسا لگتا ہے کہ صارفین کے پاس ناصرف پروفائل کی سطح کا اسٹیٹس سیٹ کرنے کا اختیار ہوگا بلکہ وہ مخصوص ٹوئٹ کے لیے اسٹیٹس سیٹ کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔

وونگ کے ذریعے پوسٹ کیے گئے اسکرین شاٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوئٹ کمپوزر باکس کے اوپر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا آپشن ظاہر ہوگا۔ ایک بار جب آپ اسٹیٹس بٹن کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ کو ایک پرامپٹ نظر آئے گا جو پوچھے گا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ 

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا صارفین صرف پہلے سے سیٹ اسٹیٹس کو ہی منتخب کر سکیں گے یا ان کے پاس اپنی مرضی کے مطابق اسٹیٹس بنانے کا اختیار ہوگا۔  

دوسری جانب ٹیسٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے پاس اس وقت اس پر اشتراک کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید