• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق صورتحال دریافت کی اور دھماکے پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ وین دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں چائنیز بھی شامل تھے۔

فون کال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو اس قسم کے واقعات سے نمنٹنے کے لیے بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید