• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اور میرے خاندان کی پیدائش اور پرورش پشاور کی ہے، نور عالم خان

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دے دیا۔

نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میری اور میرے خاندان کی پیدائش اور پرورش پشاور کی ہے، میں اسی زمین کا بیٹا ہوں، آپ کی طرح نہیں جو ہمارے ملک پر مسلط کردیے گئے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے حلقے کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور نور عالم خان نے اپنی تصویر میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنے حلقے میں جاتا ہوں کیونکہ میرا گھر وراثتی ہے نہ کہ کوئی تحفے میں ملا ہوا۔

قومی خبریں سے مزید