• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Multan Young Nurse Protest Continue
ملتان میں نشتر اسپتال کی انتظامیہ اور نشتر کی ہی نرسنگ ہیڈ کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور احتجاج آج بھی جاری ہے ۔

ملتان میں ینگ نرسز نے نشتر اسپتال کی انتظامیہ اور نرسنگ ہیڈ کوکب ناہید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج بھی ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کی اور احتجاج کرتی ہوئی نرسیں نشتر روڈ پر آ گئیں جس کے بعد ریلی کی شکل میں انہوں نے ڈی ۔ سی ۔ او آفس کی جانب مارچ کیا ۔

نرسز کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ۔ انہیں نرسنگ ہیڈ کوکب ناہید کو ایک روز کے لئے ان کے عہدے سے فارغ کیا جس پر 6 روز سے جاری نرسز نے اپنی ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا اور بعد میں نشتر انتظامیہ نے انہیں پھر سے ان کے عہدےپر بحال کر دیا ۔

نرسز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ لاہور میں وزیراعلیٰ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے جائیں گی ۔
تازہ ترین