• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اکثریت کیلئے مہنگائی اور بیروزگاری بڑا مسئلہ ہے، سروے رپورٹ


نئے سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونے کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے کے مطابق 44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نے کرپشن کو ملک کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا۔

سروے نتائج کے مطابق 38 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت یہ مسائل حل کر لے گی، 29 فیصد نے کہا نئی حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی جبکہ 29 فیصد پاکستانیوں نے ہی اس پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا۔

پلس سروے میں 51 فیصد پاکستانی میں اگلے 4 سے 6 ماہ میں نئے انتخابات کے لیے بھی پُرامید نظر آئے۔

قومی خبریں سے مزید