• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت کی پالیسی مشاورت کے بغیر بنائی گئی: وفاقی وزیر خالد مگسی

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی نے کہا ہے کہ وزارت کی پالیسی مشاورت کے بغیر بنائی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( پی سی ایس آئی آر ) نے بتایا کہ کابینہ نے بارڈر پر پری شپمنٹ ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

دورانِ اجلاس چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کہا کہ منظوری کے بعد فی الحال اس پر عمل درآمد کا طریقہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزارت کی پالیسی بن رہی ہے بطور وفاقی وزیر مجھے پتہ ہی نہیں، اگر ان کیمرہ اجلاس کریں تو بتاؤں کہ میری وزارت میں کیا چل رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی پالیسی بنائی گئی ہے جس کی کوئی سمجھ نہیں، اس پالیسی سے پہلے کوئی اسٹڈی نہیں کی گئی، شپمنٹ ٹیسٹ کے لیے دیگر ممالک راضی نہیں ہوں گے۔

دورانِ اجلاس سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کوریا کے تعاون سے بننے والی لیبارٹری کو فعال کیا جائے گا، پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل لیبز کو رجسٹرڈ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک کوریا کو پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل سے رجسٹرڈ کیا جائےگا، یہ بھی تجویز ہے کہ کمپنی کا مال پہلے ٹیسٹ کیا جائے پھر امپورٹ کی اجازت دی جائے۔

سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اگر ٹیسٹ کیے بغیر اجازت دی جائے تو مال یہاں پہنچ کر روکنا زیادہ بڑی زیادتی ہے، حکومت نے پری شپمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے، سولر پینل کے کم از کم 46 ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ 3، 3 ماہ سے کنٹینرز پڑے ہوئے ہیں، جو زہر بن چکے ہیں، سولر پینل لیبارٹری کی تکمیل میں ڈیڑھ ماہ کا کام رہتا ہے، کوریا کی ٹیم ہمارے اسٹاف اور انجینئرز کو ٹریننگ دے رہی ہے۔

اجلاس میں سینیٹر سعید ہاشمی نے کہا کہ اس پر شک ہے کہ وزارت کمپنیوں کا مال پہلے ٹیسٹ کرے پھر امپورٹ کی اجازت دے۔

چیئرمین پی ایس کیو سی اے نے اجلاس کے شرکاء کے روبرو کہا کہ انٹرنیشنل باڈیز کیسے پری شپمنٹ ٹیسٹ کی منظوری دیں گی، وزارتِ تجارت سے اس پالیسی کی تفصیلات لے لیتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے کہا کہ سولر پینل کے ساتھ سولر انورٹر کی ٹیسٹنگ ہونی چاہیے، سولر انورٹرز کی کوالٹی کا فرق ہے، لوگ لُٹ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید