• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیلیٰ جارج اور شان پین کی شادی کے ایک سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وُڈ کی معروف اداکارہ لیلیٰ جارج اور شان پین کی شادی کے ایک سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خود سے31سال بڑے اداکار شان پین سے شادی کرنے والی 30 سالہ ہولی وُڈ اداکارہ لیلی جارج کے درمیان طلاق ہوگئی۔ہولی وُڈ کی یہ جوڑی 2016 سے قریبی تعلقات میں تھی جس کے بعد شان اور لیلی نے 2020 میں شادی کی تھی تاہم ان کا یہ ساتھ ایک سال بھی نہ چل سکا اور دونوں کے درمیان اکتوبر 2021 سے ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وُڈ کی اداکارہ لیلیٰ جارج نے شادی کے صرف ایک سال بعد ہی اکتوبر 2021 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔ جسے اب عدالتی دستاویزات کے مطابق منظور کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی مدد کی کوشش نہیں کر رہا اور دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شان پین اور لیلیٰ جارج نے ستمبر 2021 میں باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔یاد رہے کہ شان پین 61سالہ امریکی سینئیر اداکار ہیں جبکہ لیلیٰ صرف 30 سال کی ہیں جبکہ شان پین کی اس سے قبل اپنی پہلی اہلیہ رابن رائٹ سے 31 سالہ بیٹی ڈیلن اور 28 سالہ بیٹا ہوپر بھی ہیں۔واضح رہے کہ شان پین حال ہی میں روسی حملے کے دوران ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لیے یوکرین گئے تھے جہاں شان نے پین نے صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات بھی کی تھی۔

دل لگی سے مزید