• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے بعد کیا خریدنے کا اعلان؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے والے ارب پتی ایلون مسک نے مستقبل کی بڑی خریداری سے بھی دُنیا کو آگاہ کردیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اس معاہدے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایلون مسک کو نیٹ فلکس خریدنے کا مشورہ دیتے نظر آئے لیکن ایلون مسک نے مستقبل کی خریداری سے آگاہ کردیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اب مستقبل میں مشہور مشروب کمپنی خریدنے جارہا ہوں۔

واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید