• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی درخواست، سندھ حکومت کو آخری مہلت

سندھ ہائی کورٹ نے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لیے سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کی درخواست کی سماعت کے دوران جواب جمع نہ کرانے پر سندھ حکومت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آخری مہلت دے دی۔

جماعتِ اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے پھر مہلت مانگ لی۔

جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے سندھ حکومت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آج ایک بار پھر جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی جا رہی ہے، آخری بار جواب جمع کرانے کی مہلت دے رہے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہ کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع نہ کرایا گیا تو کیس سن کر فیصلہ جاری ک ردیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید