ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اب بھارتی ویب سیریز کا کوئی معیار نہیں رہا، یہ تو ٹی وی سیریلز سے بھی گئی گزری ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کی تعداد تو کافی ہے لیکن معیار نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ بھوپال اور 26 سیریز کی شوٹنگ کررہے تھے اور یہ سب کچھ ایک ساتھ کی جارہی تھیں، اب کوئی اداکار فارغ یا بے کار نہیں ہے، جو اچھی بات ہے، سب مصروف ہیں لیکن معیار ختم ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے او ٹی ٹی اسپیس پر اپنا ڈیبیو 2018 میں بھارت کے پہلے نیٹ فلیکس اوریجنل سیریز سیکریڈ گیمز سے کیا تھا، تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ ویب سیریز کا معیار بہت گرگیا ہے۔