سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیااور قیدیوں کو جیل میں دیئے جانے والے کھانے کے معیار اور دیگر سہولیات معائنہ لیا۔انہوں نے جیل کے دورہ کے دوران قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ جیل میں قائم انڈسٹریل یونٹ میں مرد اورخواتین اسیران کی ہاتھوں سے تیار کی جانے والے مصنوعات کی کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا جائے اور یہ مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جیل کی کینٹین میں گراں فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔