• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی کو نہیں، کنگنا رناوت

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کی قومی زبان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی آنیوالی فلم ʼدھاکڑʼ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں جہاں ہندی زبان کے تنازع پر صحافیوں کی جانب سے ان کی رائے پوچھی گئی جس پر کنگنا نے کہا کہ ʼسب سے پہلے ہم سب کو اپنی زبان اور ثقافت پر فخر محسوس کرنے کا حق ہے لیکن ہمارا ملک ثقافتی اور زبان کے لحاظ سے بہت متنوع ہےʼ۔ انہوں نے کہا کہ لہٰذا ہمیں سب کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک مشترکہ زبان کی ضرورت ہے۔کنگنا نے کہاکہ جب بھارت کا آئین بنا تو ہندی کو قومی زبان بنا دیا گیا۔ اب دیکھیں، تکنیکی طور پر، تامل، ہندی سے پرانی زبان ہے لیکن سب سے قدیم سنسکرت زبان ہے۔ اس لئے میری رائے میں سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ سنسکرت کے بجائے ہندی کو قومی زبان کیوں منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن اب جب فیصلہ ہوگیا ہے تو اگر اسے نہیں مانتے تو آپ آئین کی بے عزتی کرتے ہیں۔اجے دیوگن اور ککچا سدیپ کے درمیان تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا کا خیال ہے کہ دونوں اداکار اپنے اپنے طریقے سے درست ہیں۔

دل لگی سے مزید