سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے چھت گرنے سے 3مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ میں زیر زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے چھت گرنے سے تین مزدور محمد افضل، خدا بخش اور افضال شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔