• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، بیلفکا چھاپہ ،غیر قانونی طور پر محبوس2 بھائی با ز یاب

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )عدالت عالیہ کے حکم پر بیلف نے تھانہ سٹی مریدکے میں چھاپہ مار کر کئی روز سے غیر قانونی طور پر حوالات میں محبوس دو بھائیوں وقار حسین اور شان علی کے علاوہ ان کے رشتہ دار نوجوان علی شان کو بازیاب کروالیا جن کو آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا  ، پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں جنہیں پوچھ گچھ کیلئے تھانے بلایا گیا تھا جن کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین