• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کی شکایت،ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ معطل

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کو خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کی شکایت پرمعطل کردیاگیا،ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق آئی جی اسلام آبادپولیس نے شکایت موصول ہونے پرایس پی محمدعقاب کیخلاف شفاف اقی صفحہ4نمبر4انکوائری کے لیے معاملہ پانچ افسران جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہے پر مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھیجا ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعدالزامات کودرست قراردیا جب کہمذکورہ ایس پی انکوائری کمیٹی میں اپنے خلاف شکایات کا دفاع کرنے سے قاصر رہےجس کے بعدایس پی کومعطل کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید