• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج صبح ہی سے شدید گرمی ہے اور پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِقائد کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 سے 27کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا موجودہ تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دن میں مغرب اور شمال مغرب سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید