• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید خان کا بیٹے کیلئے سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے اپنے بڑے بیٹے کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

جنید خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بڑے بیٹے نائل کی سالگرہ کی تقریب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں جنید خان کو اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ بڑے بیٹے نائل کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو بڑے لڑکے نائل! اور اس طرح آپ 8 سال کے ہو گئےہیں!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ان تمام سالوں میں جو محبت، قسمت اور خوشی آپ ہماری زندگیوں میں لائے ہیں، ہمیشہ بے مثال رہے گی‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ سے بہت پیار ہے اور دعا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمارے لیے مسکرانے کی وجہ بنیں جیسے آپ ہمیشہ بنے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید