عیدالفطر کے موقع پر مری کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں 860 افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے 150 افسران و اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لیے موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔