لاہور(نمائندگان جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف والد کے نقش قدم پر،پہلے ہی روز بہاولپور پہنچ گئے ،ایم ایس وکٹوریہ اسپتال کو بدانتظامی پر معطل کردیا،کچے میں قتل و غارت روکنے کا حکم جاری کردیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعطیل کے باوجود پہلے دن بھرپور طریقے سے حکومتی امور سر انجام دئیے،وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز شریف صبح 9 بجے وزیر اعلیٰ آفس پہنچ گئے جہاں انہوں نے امن عامہ اور ڈیزل کی قلت کو دور کرنے ، گندم اور آٹے کی قیمت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کی، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بہاولپور کے دورے پر بھی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔اسپتال اورکوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی وزیر اعلیٰ کے شیڈول میں شامل تھا۔