کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے عید بازاروں کا دورہ کیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں غلام نبی میمن نے کہا کہ خوشی ہے کراچی میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ پچھلے رمضان میں اسٹریٹ کرائمز کی 3200 کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس رمضان 1500 کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ جب تک عوام تعاون نہیں کرے گی پولیس کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 4200 کے قریب نماز عید کے اجتماعات ہونگے۔ 12 ہزار کے قریب اہلکار عید پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔