• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز کی "پردے میں رہنے دو" عید کے دوسرے دن بھی نگاہوں کا مرکز رہی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی جیو فلمز کی فلم "پردے میں رہنے دو" کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

جیو فلمز کی فلم "پردے میں رہنے دو" عید کے دوسرے روز بھی فلم بینوں کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں ہانیہ عامر اور علی رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم میں ایک بےاولاد جوڑے کے مسائل کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ بےاولاد جوڑا ناگوار معاشرتی رویوں اور لوگوں کے طعنوں کی زد میں رہتا ہے، فلم کی کہانی دل کو چھُو لینے والی اور سبق آموز ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ جیو اپنی فلم میں ہمیشہ ایک ایسا میسج دیتا ہے جو لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے، کیوں کہ ان کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتایا جاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پردے میں رہنے دو" میں بھی زندگی کے نشیب و فراز کو خوبصورت انداز سے عکس بند کیا گیا ہے۔

ادھر پرستاروں کا کہنا ہے کہ فلم "پردے میں رہنے دو" یقیناً ایک اچھی کاوش ہے، جو بےاولاد جوڑوں کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید