گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) جماعۃ الدعوۃ گوجرانوالہ نے نماز جمعہ کے بعد نوشہرہ روڈ بلاک کر کے کوئٹہ میں کئے جانیوالے امریکی ڈرون حملے کیخلاف احتجاج کیا امریکہ کا پرچم نذزآتش کیا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس میں جماعت الدعوۃ کے علماء نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک سے باہر نکال دے ۔ احتجاج تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔