اوکاڑہ ( آن لائن ) اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وزیراعظم شہبازشریف ‘وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ‘ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز‘نوازشریف ‘مریم نواز‘حسن نواز اور حسین نوازسمیت لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی‘ درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے سردار غلام نبی وجھلانہ ایڈوکیٹ نے جمع کرائی ۔