• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 مئی سے گوجرانوالہ میں دھواں چھوڑنے اور شور مچانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات گوجرانوالہ اصغر علی طاہر نے کہا ہے کہ صو با ئی وزیر تحفظ ماحول پنجاب مسز ذکیہ شاہنواز کی ہدایات کی روشنی میں 31مئی سے گوجرانوالہ میں دھواں چھوڑنے اور شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایسی تمام موٹر سائیکل رکشہ‘ جن میں2 سٹروک انجمن والے مو ٹر سائیکل استعمال ہو رہے ہیں اور ان میں سائلنسر بھی نکال لئے گئے ہیں ان کو ہر صورت میں4 سٹروک انجن والے موٹر سائیکل استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔
تازہ ترین