گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں نے 250سے زائد ٹیکس ناہندگان کی پراپرٹیاں سیل کر دیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 60سے زائد گاڑیوں کو قابو کرکے 54گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے لئے جبکہ کاغذات نہ رکھنے والی چھ گاڑیوں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کے احاطوں میں بند کر دیا ڈائریکٹر ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کے مطابق بااثر افراد کی پراپرٹیاں سیل کرنے کیلئے ایکسائز ٹیموں کے ہمراہ اب پولیس کی ٹیمیں بھی جائیں گی۔