• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں سے کہنا چاہتا ہوں 31 مئی سے پہلے الیکشن کروائیں، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 31 مئی سے پہلے عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئی حادثہ پیش آیا یا عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دے دی تو وہ خود بھی اسے سنبھال نہیں سکیں گے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سامراجی مراسلہ سازش تھا، موجودہ حکومت اسے بے بنیاد اور جعلی کہتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت آج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے، جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ 2 ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید