• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اور ارجن اپنا مستقبل ساتھ دیکھتے ہیں، ملائکہ اروڑہ

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور گزشتہ کئی سال سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا۔رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی ʼمقدسʼ ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ اگر ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک ساتھ مستقبل میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ رشتہ میرے لیے مقدس اور اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ملائکہ نے کہا کہ میں اور ارجن چیزوں پر بہت بحث کرتے ہیں۔ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔

دل لگی سے مزید