وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران صاحب کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے بیان میں اپنے سابق ہم منصب فواد چوہدری کےبیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ کوئی شرم، کوئی حیا! آنکھیں کھولیں، فتح جنگ میں عوام کا سمندر آپ کے منہ پر طمانچہ ہے۔