صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔