بالی ووڈ اداکار سلمان خان عرف سلو میاں کا اسٹائل کاپی کرنے والے اعظم انصاری کو لکھنؤ سے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا اسٹائل کاپی کرنے والا شخص اعظم انصاری اکثر لکھنؤ کی تاریخی سڑکوں اور یادگار مقامات پر ویڈیوز بناتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور یوٹیوب پر ان کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
اعظم انصاری اتوار کو لکھنؤ کے تاریخی کلاک ٹاور پر ایک انسٹاگرام شارٹ ریل بنا رہے تھے، جب مشہور سوشل میڈیا اسٹار کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔
اس کے نتیجے میں ٹریفک میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا تاہم مسافروں کی کئی شکایات کے بعد پولیس موقع پر وہاں پہنچ گئی۔
پولیس نے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر سگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھا جس پر پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اُنہیں جیل میں بند کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل ابراہیم قادری کے چرچے ہو رہے تھے۔