وزیرِاعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کی جانب سے والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حمزہ شہباز نے والدہ سے گلے ملتے ہوئے لی گئی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ’دنیا کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میں ہر ماں کی صحت اور حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔‘
حمزہ شہباز نے لکھا کہ ’3.5 سال کے بعد بالآخر مجھے قطر میں اپنی والدہ سے ملنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔‘
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ماؤں کو سال کے 365 دنوں میں محبت کا مجسم قرار دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر ماؤں کو ٹھنڈی ہوا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔‘