• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس،استغاثہ کی 4گواہوں کو طلب کرنے کیلئے 2 درخواستیں منظور 2 مسترد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کی طرف سے چار گواہوں کو طلب کرنے کیلئے دائر کی جانے والی دو درخواستیں منظور دو مسترد کردیں،  اس کیس میں یوں تو اس وقت تک 60سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد تاثر تھا کہ شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے مگر ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے تقریباً ساڑھے آٹھ برس سے زیر سماعت اس کیس کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈی ایس پی شعیب اور انسپکٹر الیاس کو بطور گواہ دوبارہ بلانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔
تازہ ترین