• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کا نسرین جلیل سے رابطہ، گورنر نامزد ہونے پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر نسرین جلیل نے چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

نسرین جلیل نے ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے لیے چوہدری شجاعت کے کردار کو سراہا۔

 ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید